آزادکشمیر کے نئے صدر کا انتخاب، قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس پرسوں طلب

مظفرآباد(آن لائن) صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس 16اگست طلب کر لیا ہے۔اجلاس کی صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کریں گے ۔اجلاس کے موقعہ پر ممبران اسمبلی و کشمیر کونسل ووٹ کے ذریعے آئندہ کے لئے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ ووٹنگ صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک جاری رہے گی صدارت کے لئے امیدواران سردار مسعود خان اور چوہدری لطیف اکبر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیاب ہونے والے صدارتی امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔
آزادکشمیر/صدارتی الیکشن

ای پیپر دی نیشن