ائیر چیف مارشل سہیل امان، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف دی ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس ےومِ آزادی ۲۰۱۶ کے موقع پر پیغام

ےومِ آزادی ہماری تاریخ کا ایک عہد ساز دن ہے جو ہمیں اس ملک خداداد کے حصول کی خاطر ہمارے اسلاف کی پر عزم کاوشوں اور عظیم قربانیوں کی ےاد دلاتا ہے۔آزادی کی اس جدو جہد میں، بر صغیر کے مسلمان قائداعظم محمد علی جناح کی دوراندیش اور ہمہ جہت قیادت میں متحد ہوئے اور حصولِ آزادی کی راہ میں حائل ہر طرح کی رکاوٹوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔اپنے نصب العین کا تعین کرکے انہوں نے بالآخر آزادی کے دیرینہ خواب کو ایک خود مختار ریاست کے حصول کی صورت میں شرمندہ تعبیر کیا۔
اس اہم دن کو روایتی جذبہ حب الوطنی سے مناتے ہوئے، ہمیں اپنے اسلاف کی فقید المثال قربانیوں کی تقلید میں اس انمول تحفہ خداوندی کا حقیقی جانشین بننے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ بلاشبہ ، مادرِوطن کو درپیش موجود چیلنجز سے بطریق احسن نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد و ےگا نگت کی ضرورت ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں وطن عزیز سے گہرے تعلق اور اپنائیت کا رشتہ قائم کر کے ہی ہم حب الوطنی اور ایثار کے جذبے کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ہم دوسروں سے صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،اس امر کو ےقینی بنائیں کہ مشکلات سے دوچار بھائی بہنوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔درحقیقت ،پاکستان ہماری پہچان ہے اور قومیت کے جذبے سے سر شار ہو کر ہم قومی ےکجہتی اور مادرِ وطن سے کمال وفاداری کو فروغ دے سکتے ہیں۔
اس پر مسرت موقع پر لازم ہے کہ ہم قیام پاکستان سے لے کر اب تک کے سفر کا جائزہ لیں، مستقبل کے اہداف کا تعین کریں اور ایک نئے ولولے اور جذبے کے ساتھ ملکی ترقی ، امن اور خوشحالی کے لیے کوشاں رہیں۔ یقینا معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ خودانحصاری پر خصوصی توجہ مرکوز کر کے ہی ہم ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتے ہیں۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک فضائیہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردار ادا کر کے پاک فضائیہ نے اپنی بھرپور حربی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔ بلاشبہ، پاک فضائیہ سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتے ہوئے تمام فیصلے میرٹ اور پیشہ وارانہ مہارت کے راہنما اصولوں کی بنیاد پر کرتی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے پیارے وطن کی فضائی
حدود کے دفاع کی طاقت اور ہمت عطا فرمائے۔اس کے لیے پاک فضائیہ ہمیشہ سے اپنی بے مثال بہادری کی بدولت قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔
میں ایک بار پھر آپ کو ےومِ آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن