کراچی/لاہور: جشن آزادی پر کراچی میں مزار قائد پراور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب منعقد ہوئی۔آرمی کے دستے نے مزار اقبال اور نیول کیڈٹس نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے ہیں۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کے فرائض پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے سنبھال لئے ہیں۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورعدنان احمدتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورعدنان احمد نے نے پریڈ کا معائنہ کیا ،اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا جبکہ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور مزار پر پھول بھی چڑھائے۔لاہور میں مزار اقبال کی سیکیورٹی کے فرائض پاک آرمی کے دستے نے سنبھال لئے۔جی او سی میجر جنرل طارق امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس سے پہلے مزار اقبال پر رینجرز گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی۔
جشن آزادی :مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب
Aug 14, 2016 | 14:28