لاہور( خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یہ یوم آزادی اس لحاظ سے مبارک ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا مل چکا ہے اب ملک کو انصاف اور مساوات پر مبنی نیا نظام دینا ہو گا۔سرکاری پروڈکشن ڈرامہ ”مجھے کیوں نکالا“ بری طرح فلاپ ہوگیا۔ اعجا زاحمد چوہدری نے کہا کہ چودہ اگست ےوم تجدےد عہد کا دن ہے ، رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف ناہلی کا بدلہ عدالت عظمیٰ سے لینے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہور کے جلسے میں کھولے عام معزز ججز کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بادشاہ سلامت کی جی ٹی روڈ پرچاردن کی ”کرپشن بچاو¿ ریلی “نے دہاڑی دارمزدوراورریڑھی لگانے والوں سے روزگارچھینا اورسرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے غریب قوم کواربوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔
سرکاری پروڈکشن ڈرامہ ”مجھے کیوں نکالا“ بری طرح فلاپ ہوا: تحریک انصاف
Aug 14, 2017