سوئی ڈیرہ بگٹی میں جشن آزادی کے سلسلہ کی ”پاکستان زندہ باد ریلی“

Aug 14, 2017

ڈیرہ بگٹی (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں جشن آزادی کے سلسلے میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شامل گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ پیر کو گیس فیلڈ میں پیر کوہ یوتھ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک نوجوانوں نے پاکستان، پاک فوج اور ایف سی کے حق میں نعرے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سوئی، ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ مقامی قبائل کا جشن آزادی منانے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

سوئی/ ریلی

مزیدخبریں