مظفرآباد (صباح نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ مسٹر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاءکی بیرون ملک رخصت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا۔ اتوار کو صدارتی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں صدر آزاد کشمیر نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، وکلائ، سیکرٹریز حکومت، اعلیٰ پولیس اور سول حکام اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قائم مقام چیف جسٹس آزادکشمیر
جسٹس راجہ سعید اکرم خان آزادکشمیر سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
Aug 14, 2017