نیوجرسی: پاکستانی جوڑے کی نعشوں کی شناخت ہوگئی‘شوہر کو گولی مار کر خاتون نے بھی خودکشی کر لی: پراسیکیوٹر

نیو جرسی (صباح نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی کے بیش قیمت گھر سے ملنے والی پاکستانی جوڑے کی نعشوں کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق نیو جرسی کے گھر سے ملنے والی نعشوں کی شناخت 52سالہ ارشد زارک اور ان کی اہلیہ 42 سالہ اسما حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مرد کے سر میں دو گولیوں کے زخم جبکہ خاتون کے سر میں ایک گولی کا نشان ہے، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے شوہر کو گولی ماری پھر خودکشی کر لی۔ پولیس کو جمعرات کے روز کال موصول ہوئی تھی، جائے حادثہ پر پہنچنے پر ارشد اور اسما کی لاشیں ملی تھیں جبکہ خاتون کے ہاتھ میں گن موجود تھی۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
نیوجرسی/ نعشیں

ای پیپر دی نیشن