شیخوپورہ،جوئیانوالہ، فیروزوالہ (نمائندہ نوائے وقت/نامہ نگاران) لاہور روڈ کے علاقہ منصور آباد کے قریب واقع پاک لینڈ فیکٹری میں کپڑا رنگنے والی مشینری کا جیٹ بوائلر پھٹنے سے چار مزدور ریاض، اکرام ، سلیم اور مطلوب بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں انتہائی مخدوش حالت کے پیش نظر میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت بدستور خطرے میں بیان کی گئی ہے۔ فیکٹری میں مزدوروں کی سیفٹی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث بوائلر پھٹنے کا حاد ثہ پیش آیااور حادثہ کے وقت دیگر مزدور قریب نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے، دوسرا افسوسناک واقعہ لاہور روڈ کے علاقہ گاﺅں خانپور میں پیش آیا جہاں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے جن میں 40سالہ خاتون شازیہ، 25سالہ نوجوان اشتیاق ، 18سالہ سانول اور ایک بچی شامل ہے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملنے تلے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔
بوائلر دھماکہ