مقابلہ کے امتحانات: صحافت سب سے مقبول اور پسندےدہ مضمون بن گیا

اسلام آباد (مسعود ماجد سےد/ خبرنگار) فےڈرل پبلک سروس کمےشن (اےف پی اےس سی)کی رپورٹ مےں انکشاف کےا گےا ہے کہ مقابلے کے امتحانات مےں ”صحافت“سب سے مقبول اور پسندےدہ مضمون ہو گےا ہے جبکہ ریاضی سب سے بور اور ناپسندےدہ مضمون بن چکاہے۔اےف پی اےس سی کی ےکم جنوری تا 31 دسمبر کی سالانہ رپورٹ برائے 2015ءجاری کردی گئی ہے جو صدر مملکت ممنون حسےن کو پےش کی گئی ہے اور پارلےمےنٹ ہاوس مےں بھی پےش کر دی گئی ہے ۔اےف پی اےس سی آرڈی نےنس 1977ءکی شق 9 کے تحت ہر سال کی رپورٹ چےرمےن اےف پی اےس سی کی جانب سے صدر مملکت کو پےش کرنا لازم ہوتا۔ اس رپورٹ مےں مزےد انکشاف کےا گےا ہے کہ سی اےس اےس مقابلے کے امتحانات برائے 2015ءمےں کل 22,412 امےدواروں نے اپلائی کےا جن مےں سے 12176 نے امتحان دےا، صرف 379 نے تحرےری امتحان پاس کےا جبکہ حتمی طور پر صرف 368 امےدواران کامےاب قرار پائے۔ مضمون ”صحافت “ سب سے مقبول و پسندےدہ مضمون رہا اور سب سے زےادہ 5299 امےدواران نے ےہ مضمون رکھا، دوسرے نمبر پر مضمون نفسےات 5096 اور تےسرے نمبر پر عمرانےات (سوشےالوجی) 4433 امےدواروں نے بطور اختےاری مضمون رکھا۔ سب سے بور اور ناپسندےدہ مضمون مےتھس، پئےور مےتھس اور باٹنی رہے۔ سب سے زےادہ پنجاب ڈومی سائل کے حامل امےدواران جن کی تعداد 6953 تھی لےکن ان مےں کامےاب ہونے والوں کی تعداد صرف 261 ہے۔ دوسرے نمبر پر سب سے زےادہ خےبر پختونخوا کے امےدواران کی تعداد 2093 لےکن ان مےں سے کامےاب صرف 37 اور تےسرے نمبر پر سندھ رورل کے امےدواران کی تعداد 1455 لےکن کامےاب صرف 32 ہے۔ 1178 امےدواران کے کےسز مسترد ہوئے، 254 کی ری پری زےنٹےشن ملےں، 19 مضامےن پر مسترد ہوئے جن مےں سے 13کی بحالی ہوئی، 222 کو ذاتی سماعت کے لئے بلاےاگےا اور 36کو ذاتی سماعت کے بعد بحال بھی کرےا گےا، 55 نظرثانی کی درخواستےں ملےں لےکن صرف ایک کو بحال کےا گےا۔ اےف پی اےس سی کے فےصلوں ےا نتائج کے خلاف ملک بھر کی چھوٹی و بڑی عدالتوں مےں 484 کےسز التوا کا شکار ہوئے، 382 درج ہوئے اور 314 پر فےصلے سنائے گئے۔
ایف پی ایس سی

ای پیپر دی نیشن