عامر خان نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر چھوڑا،برطانوی اخبار

لندن (عارف چودھری) باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال کی کہانی میں نیا موڑ آگیا،برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا ہے۔اخبار ذرائع کے مطابق فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف موادجمع کیا ہوا تھا اور وہ ان کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتی تھیں۔ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا سے عامر خان کی معافی کے بعد،یہ سوال ہر ذہن میں کلبلا رہا تھا،کہ الزامات غلط تھے،تو عامر نے فریال سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔اب برطانوی اخبار کے دھماکے دار دعوی نے فریال مخدوم کو ولن کے روپ میں پیش کرتے ہوئے لکھا ہے،کہ فریال عامر خان کو دھمکیاں دیتی تھیں۔برطانوی اخبار کے مطابق فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف مواد جمع کر رکھا تھا اور پول کھولنے کی دھمکی دے کر باکسر کو اپنا اسیر بنایا ہوا تھا۔ اخبار کا دعوی ہے کہ عامر خان فریال کو دو سال سے چھوڑنے کا سوچ رہے تھے تاہم فریال کہتی تھیں طلاق عامر کی ساکھ تباہ کردے گی اور وہ رقم، سپانسرز اور مداحوں کو کھو دیں گے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ فریال عامر کو اس کے دوستوں کے سامنے بھی دھمکیاں دیتی تھیں اور کہتی کہ عامر انہیں طلاق نہیں دے سکتے بلکہ چھوڑا بھی تو وہ عامر کو چھوڑیں گی۔ برطانوی اخبار کا دعوی ہے کہ عامر نے ذہنی سکون کے لیے فریال سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
دھمکیاں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...