اب زرداری کی باری‘ 63,62ججوں‘ جرنیلوں‘ بیورو کریٹس پر لاگو ہونا چاہیے: سراج الحق

لاہور+لالہ موسیٰ (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے آئین پاکستان ملکی سالمیت و بقاءکی ضمانت ہے،آئین کی دفعہ 62/63کوچھیڑنا ملکی سالمیت و جغرافیائی حدود کو چھیڑنے کے مترادف ہے،حکمران ٹولہ آئین کو بدلنے کی بجائے اپنے آپ کو بدلیں،ہم آئین کو کسی صورت بدلنے نہیں دینگے، پاکستان کے آئین میں اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کیاگیا ہے اور نبی کو آخری نبی تسلیم کیا گیاہے آئین کو چھیڑنے والے جرنیلوں کااحتساب بھی کیا جائے اور ان کے خلاف دفعہ چھ کے تحت کاروائی کی جائے۔ منصورہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبی میں تحریک نجات پارٹی پاکستان کے جماعت اسلامی میں انضمام کے حوالے سے منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا میں ایک بار پھر نوشہرہ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی کی احتساب سب کاتحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام سیاستدانوں ،جرنیلوں اور بیوروکریٹس کا احتساب نہیں ہوتا اور آئین کی بالادستی قائم نہیں کی جاتی۔سینیٹر سراج الحق نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے اپنا تن من دھن نچھاور کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں ۔ پا ک سرزمین ہمارے لیے ماں کی حیثیت رکھتی ہے ۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بناتھا اور اسی نظریے پر انشاءاللہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اس کی نظریاتی شناخت کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔وہ آج جماعت اسلامی کے مرکزی دفاتر کی عمارت پر قومی پرچم لہرائیں گے اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک کو لوٹا‘ غریب کے بچے بھوکے مر رہے ہیں۔ میاں نوازشریف کے بعد اب زرداری کی باری ہے۔ 1973ءکا آئین متفقہ ہے، آئین میں اسلامی دفعات کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے‘ سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔لالہ موسیٰ سے نامہ نگارکے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے آرٹیکل 62 اور 63کو ختم کرنے کا خیال دل سے نکال کر اُسے ججوں، جرنیلوں اور سرکاری افسران پر بھی نافذ کرنا چاہئے، 62 اور 63کے خاتمے کے خلاف جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر رکاوٹ بنے گی، ہمارے معاشرے میں وی آئی پی کلچر فروغ پا رہا ہے‘ غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی پروٹوکول گاڑی تلے کچل کر جاں بحق ہونے والے بچے حامد کی رسم قل کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کسی غریب انسان کے خون کی کوئی قیمت نہیں، وزیراعظم کے سکواڈ میں شامل گاڑی نے پہلے بچے کو کچلا اور پھر بچے کو روندتے ہوئے تڑپتا چھوڑکر آگے نکل گئے کیا یہ بے حسی نہیں۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...