سرینگر/پونچھ(اے این این )کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب ،جوابی کارروائی میں جے سی سمیت دو اہلکار ہلاک ،بھارتی فوج نے پونچھ ،منڈھیر اور کیرن سیکٹر کو نشانہ بنایا،ایک گولہ مقبوضہ علاقے میں گھر پر گرنے سے خاتون شہید ہو گئی ۔بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اس دوران پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان کے سول علاقے کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔پاک فوج کے بھر پور جواب کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر جنگرات سنگھ ہلاک جبکہ موہت کمار نامی اہلکار شدید پر زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھارتی فوج نے منڈھیر سے ملحقہ آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔اس دوران قابض فوج کا داغا گیا ایک گولہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں گرا جس سے گوہلد گاو¿ں کی رہائشی خاتون شہیدہو گئی جس کا نام رقیہ بی بی بتایا گیا ہے ۔ دریں اثنا لائن آف کنٹرول کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کا اہلکار اپنی ہی فورس کی جانب سے بچھائی گئی بارود سرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔رائفل مین اکھشے کمار کیرن سیکٹر کے بلبیر پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا ۔
بھارتی فائرنگ