کمشن کا مطالبہ، عمران نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے: گلا لئی

پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے 20 لاکھ مسلمانوں کی قربانی سے برطانیہ کی غلامی سے نجات ملی لیکن عمران نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں عائشہ گلا لئی نے کہا پارلیمانی کمیٹی کا خیرمقدم کر کے اب عمران برطانوی طرزکے کمشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی نے کہا پاکستان کے فیصلے یہاں کے آئین کے مطابق ہوں گے پاکستان کے آئین پرمجھے اور تمام پاکستانیوں کو اعتماد ہے۔ عمران بتائیں ان کو پاکستان کے آئین پر اعتماد کیوں نہیں؟ عائشہ گلا لئی نے کہا عمران نیازی قوم کو برطانیہ کی مثالیں دیتے رہتے ہیں ہم نے 20 لاکھ مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد برطانیہ کی طویل غلامی سے نجات حاصل کی۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے عمران نیازی صاحب خود کو برطانوی غلامی سے نہیں نکال پائے۔ براہ مہربانی پاکستانی نوجوان کی باصلاحیت نسل کو اس غلامی میں مبتلا نہیں کریں۔
عائشہ گلالئی

ای پیپر دی نیشن