کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں رائونڈ کے چاروں میچ بارش سے متاثر ہوئے جبکہ گروپ بی میں پشاور کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور نے ساتویں میچ میں ایبٹ آباد کو شکست دیکر ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھا دیگر میچز میں لاڑکانہ نے حیدرآباد کو ‘ کراچی بلیوز نے لاہور بلیوز کو اور سیالکوٹ نے بہاولپور کو شکست دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور نے ایبٹ آباد کو5 وکٹوں سے شکست دی۔ ایبٹ آباد مقررہ اوورز میں صرف164 رنز بناسکی۔ یہ ہدف پشاور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فاتح ٹیم کے محمد حارث نے ناٹ آئوٹ61 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اپنا کردارادا کیا۔ نیشنل بنک اسٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے لاہور بلیوز کو10 رنز سے قابو کیا۔ کراچی بلیوز پہلے کھیلتے ہوئے صرف 24 اوورز میں 174 رنزپرڈھیر ہوگئی۔ عبس اللہ 20 رنز کیس اتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ لاہور کے نسیم شاہ نے 5 اور محمد بلال خان نے 3 وکٹیں لیں۔ جوابی اننگ میں کراچی بلیوز نے نادر شاہ ا اور طارق خان کی نپی تلی بولنگ کی بدولت حریف ٹیم لاہور بلیوز کو صرف64 رنزکے مجموعی اسکور پر آئوٹ کرکے یہ میچ10 رنز سے اپنے نام کیا۔ طیب احمد22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نادر شاہ نے 4 اور طارق خان نے بھی 4 وکٹیں لیں۔ علی نسیم کو2 وکٹیں ملیں۔ یو بی ایل اسٹیڈیم میں لاڑکانہ نے 175 رنزاسکورکئے۔ جاوید علی کھوسو نے 46‘ جاوید لاشاری نے 28 رنز بنائے۔ حسن علی نے 6 اورسعد خان نے 2 وکٹیں لیں جواب میں حیدرآباد ریجن صرف 156 رنزبناسکی۔ سعد خان85 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ کوئی اور بیٹسمین ان کا ساتھ نہ دے سکا۔ اس طرح حیدرآباد کو19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں سیالکوٹ نے بہاولپور کو8 وکٹوں سے شکست دی۔ بہاولپور صرف98 رنزبناسکی۔ علی عمران نے 25 رنز بنائے حنین نے 5 وکٹیں صرف 7 رنز کے عوض حاصل کی۔ یہ ہدف بہاولپور نے 19 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔ محسن ریاض23 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہا۔دوسری جانب گروپ اے میں کھیلے گئے میچز بارش سے متاثر ہوئے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ میچ میں راولپنڈی نے ڈیرہ جمالی کو8 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈیرہ جمالی108 رنزبناسکی۔ بارش کے بعد45 اوور کے اس میچ میں پنڈی نے یہ ہدف مبشر خان کے ناٹ آئوٹ 65 رنز کی بدولت2 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔ کے آر ایل اسٹیڈیم میں بھی بارش کی وجہ سے 33 اوورز پر محدود میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کو10 وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور نے 71 رنز بنائے۔ یہ ہدف کراچی نے جہانزیب کی 54 رنز ناٹ آئوٹ کی بدولت بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ اسلام آباد میں کوئٹہ اور فاٹا جبکہ ڈائمنڈ گرائونڈ پر اسلام آ باد اور فیصل آباد کے درمیان میچز بارش کی نذر ہوگئے۔
پی سی بی انڈر 19 انٹرریجن کرکٹ ، پشاورکی فتوحات کا سلسلہ جاری
Aug 14, 2018