عمران اسماعیل کی بہادرآباد جاکر متحدہ رہنمائوں سے ملاقات

Aug 14, 2018

کر اچی(خصوصی رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د جاکر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ونا مز گو رنر سندھ عمران اسما عیل نے حلیم عادل شیخ کے ہمراہ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو نیئر عامر خان ،ڈپٹی کنو نیئر کنو ر نو ید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملا قا ت کی۔ میڈ یا نما ئند گان سے گفتگو کر تے ہو ئے عامر خان نے کہا ہے کہ آج ہم تحریک انصاف کے وفد کو عارضی مرکز پر خوش آمد ید کہتے ہیں اور ان سے ملا قات میں تمام نکا ت پر گفتگو ہو ئی ہے اس موقع پر عمران اسما عیل نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم نے کر اچی پیکج پر اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور تمام جما عتیں مل کر شہر کی تر قی کیلئے کام کر یں گی ۔ملا قات میں جن نکا ت پر با ت ہو ئی اس پر اظہا ر خیال کر تے ہو ئے نا مز گورنر سندھ نے کہا ہے کہ لا پتہ افراد کی فو ر ی با زیا بی کیلئے اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے اس با ت سے قطع نظر کے ان پر کتنے مقد ما ت ہے انہیں با زیا ب کر ا کر عدالتو ں میں پیش کیا جا ئے گا کو ٹہ سسٹم کے حو الے سے انہو ں نے کہا کہ ایک عدالتی کمیشن قائم کیا جا ئے گا جو کو ٹہ سسٹم کی قانونی حیثیت کا جا ئز ہ لیکر اپنی سفارشات مر تب کر کے جس کی روشنی میں اس مسئلہ کا حل نکال لیا جا ئے گا ۔عمر ان اسماعیل نے اس مو قع پر متحد ہ قومی مو ومنٹ کو با قاعدہ حکو مت میں شمولیت میں دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ ملک میں سیا سی استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مضبو ط حکو مت کا قائم ہو نا ضروری ہے عمر ان اسماعیل نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان سے تمام نکا ت پر سیر حاصل گفتگو ہو ئی ہے اور ہم ایم کیو ایم کی مہما ن نو ازی کے شکر گزار ہے ۔
عامر خان/عمران اسماعیل

مزیدخبریں