فیصل آباد، رجانہ: 3 سالہ بچہ اور نوجوان نہر میں ڈوب گئے، نعشیں ورثا کے حوالے

فیصل آباد + رجانہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف مقامات پر نوجوان اور 3 سالہ بچہ نہروں میں ڈوب گئے۔ نعشیں ورثا کے حوالے، فیصل آباد میں انیس سالہ علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نہر میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں توازن برقرار نہ رکھ سکا ۔
اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو نہر سے باہر نکالا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ رجانہ کے نواحی گائوں 251گ ب کے رہائشی ارشد ولد عبدالمجیداپنی بھینسوں کو نہلانے کی غرض سے گائوں کے قریب راجباہ پر گیا 3سالہ علی حیدر ولد ارشد بھی اس کے ہمراہ تھا راجباہ کے کنارے کھیلتے کھیلتے معصوم علی حیدر کا پائوں پھسل گیا ور وہ نہر میں گر گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...