پشاور: پرانی دشمنی، چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا یوسی ناظم فرمان اللہ قتل

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کے نواحی علاقہ پیر بالا میں سابقہ دشمنی کی بناء پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی یوسی ناظم قتل جبکہ اس کا بھائی معجزانہ طور پر بچ گیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گزشتہ روز فرمان اللہ کے ہمراہ گاڑی میں شہر جارہا تھا کہ راستہ میں پیر بالا کے مقام پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نہار علی اور عدنان نے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجہ میں فرمان اللہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بھائی بال بال بچ گیا، عمران اللہ کے مطابق ملزمان کے ساتھ ان کی سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول فرمان اللہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور یونین کونسل پٹوار بالا کا ناظم بھی تھا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن