لاہور (پ ر) بھارت، امریکہ، اسرائیل کی صورتحال میں عالمی اسٹیبلمنٹ کو عمران خان کی فتح ہضم نہیں ہو رہی مودی یزیدی قوتوں میں اپنا گھناؤنا کھیل کھیلنے کیلئے متحدہ اپوزیشن کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے پاکستان میں مودی لابی متحرک ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار محمد سلیم چوہان صدر تھنکرز کلب نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں یاسر ارشاد داؤد جہانزیب خان شفیق جرال محمد رمضان حامی راجہ منور مبصرین سینئر صحافیوں ممتاز تجزیہ نگاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے بیانیہ نے جہاں ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنیکا ایجنڈا دیا وہاں متحدہ اپوزیشن کے کرپٹ عناصر کو سیاسی طور پر زندہ دفن کر دیا ہے۔