لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم امید رکھتی ہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب ممبران ملکی سلامتی و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے