لاہور (پ ر) ڈائریکٹر اکیڈمکس یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر وسیم انور چودھری نے کہا ہے کہ یونیک کالجز کے وحدت روڈ گرلز اور بوائز/ گرلز کیمپسز میں 40 فیصد طلبہ سو فیصد تعلیمی وظائف پر تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین پروفیسر عبدالمنان خرم کے مشن کے مطابق ہونہار اور مستحق طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے بھی خصوصی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار آڈیٹوریم میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے وحدت روڈ گرلز/ بوائز کیمپس میں انٹر میڈیٹ 2018-19 کے لئے داخلے کی آخری تاریخ 11 اگست 2018 تھی۔ دونوں کیمپس میں 357 طلبا اور 344 طالبات نے داخلہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2018-19 کے لئے 264 طلبا کا سو فیصد سکالر شپ داخلہ دیا گیا جن میں 170 طالبات بھی شامل ہیں۔