ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک 106/12-L میں غلام صدیق نوجوان کو پانچ مسلح افراد نے سنگسار کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے منظور احمد بھٹی کے بیٹے غلام صدیق کو ایک لڑکی سے ناجائز مراسم کی بنا پر پانچ مسلح افراد نے پتھروں سے سنگسار کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔