لاہور (خصوصی نامہ نگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کا آغاز گزشتہ روز پی ایچ اے کے صدر دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوگیا۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے نے پی ایچ اے کے صدر دفتر جیلانی پارک میں کیا۔ جشنِ آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے لاہور کے تمام بڑے پارکوں جیسے جیلانی پارک ، باغِ جناح، نیشنل بنک پارک، گلشن اقبال پارک ، گریٹر اقبال پارک وغیرہ کورنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے بھی سجا دیا گیا ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے مختلف افسران نے مختلف مقامات پر پودے لگا کر جشنِ آزادی کو ویلکم کیا۔