لاہور (کامرس رپورٹر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پریمیم نوٹ سیریز میں تازہ ترین اضافہ کرتے ہوئے گلیکسی نوٹ 9 کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ پری آرڈرز پر ایک مفت 10000 ایم اے ایچ بیٹری پیک بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ سام سنگ کی نوٹ سیریز کو کمپنی کی جدید ترین نئی ایجادات کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور گلیکسی نوٹ 9 ایک پریمیم سمارٹ فون کے ساتھ اس کی میراث پر تیار کیا گیا ہے جو حتمی کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اس میں پہلی مرتبہ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ایک نیا ایس پین اور سام سنگ کا انتہائی انٹیلی جنٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس کے آئی ٹی اینڈ موبائل کمیونیکیشن ڈویژن کے سی ای او اور صدر ڈی جے کوہ نے اس موقع پر کہا کہ پریمیم ٹیکنالوجی اور صنعتی ایجادات کیلئے نوٹ ہمیشہ ہمارا شاہکار رہا ہے، گلیکسی نوٹ 9 میں کوئی کمی نہیں، اسے کارکردگی، پاور اور انٹیلی جنس کے لئے مرتب کیا گیا ہے جس کی آج لوگوں کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ کام اور کھیل سب چاہتے ہیں اور گلیکسی نوٹ 9 واحد فون ہے جو مصروف زندگیوں کو برقرار رکھ سکتا ہے۔گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری فراہم کی گئی ہے جو دن بھر بات چیت، استعمال، گیمز کھیلنے اور صبح سے رات تک فلمیں دیکھنے کافی ہے۔
سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 کا اجراء کر دیا سام سنگ کا جدید ترین گلیکسی نوٹ 9 آئندہ ماہ 7 ستمبر سے پاکستان میں دستیاب ہوگا
Aug 14, 2018