سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاری میں 36 ارب روپے سے زائد کمی

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس204.59 پوائنٹس کی کمی سے42637.59 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں36 ارب21 کروڑ 71 لاکھ 9ہزار 838 روپے کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں4 ارب 27 کروڑ 25 لاکھ 56 ہزار107 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خریدوفروخت میں8کروڑ68 لاکھ45 ہزار 270 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو سٹاک مارکیٹ میںمندی رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس204.59 پوائنٹس کی کمی سے42800اور42700کی بالائی نفسیاتی حد سے کم ہوکر 42637.59 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں103.08 پوائنٹس کی مندی سے21073.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 123.81 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 607.24 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 104.83 پوائنٹس کی کمی سے 15477.42 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 41.02 پوائنٹس کی تیزی سے 20087.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس، کے ایم آئی انڈیکس 120.57 پوائنٹس کی کمی سے 20910.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 374کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 226 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 5 کروڑ 9 لاکھ 44 ہزار 909 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 87 کھرب 65 ارب 17 کروڑ 29 لاکھ 97 ہزار 687 روپے سے گھٹ کر 87 کھرب 28 ارب 95 کروڑ 58 لاکھ 87 ہزار 849 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ3 کروڑ 51 لاکھ 62 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن