ملک کےبیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہلکی اور تیز بارش سے موسم سہانا ہو گیا. محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان،اسلام آباد اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ گزشتہ روزلاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،ہزارہ،کوہاٹ،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی.ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم تربت میں چوالیس،دادو، بھکر، دروش میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔