رائے ونڈ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان بدر کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ریلی میں سینئررہنماء تحریک انصاف چودھری خالد محمود گجر بھی سینکڑوں کارکنوں سمیت شامل ہوئے ،ریلی داتا ہجویری چوک سے شروع ہوکر میلاد چوک جاکر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاء نے کتبے ،بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔شرکاء دوران ریلی مودی سرکار کی بربریت کے خلاف کشمیرکی آزادی کیلئے نعرے لگائے جاتے رہے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان بدر نے ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے پرپر زونل آفیسر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حاجی محمد یوسف اور سینٹری سپروائزر محمد اسلم کو شاباشی دی۔