آزادی ایک نعمت ،کشمیر کوستر سال سے ظلم و بربریت کا سامنا ہے :ذکر اللہ مجاہد

Aug 14, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ عید قربان اور جشن آزادی پر پوری قوم کشمیریوں کیلئے اپنے جذبات کا اظہار رکر ہی ہے ۔ آزادی ایک نعمت جس کیلئے کشمیر ی مسلمان ستر سال سے بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے22 کروڑ عوام اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں انکے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان بچہ بچہ مرد مجاہد بن کر کشمیریوں کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے۔ پاکستان کی حکومت بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کا اعلان کرے۔ بھارت کے ساتھ تمام تجارتی،ثقافتی اور سفارتی تعلقات اس وقت تک بحال نہ کیے جائیں جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت فوج کا کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر اور نسل کشی پوری دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگئی ہے۔

مزیدخبریں