اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چودھری نے کہا کہ میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابیوں سے اپیل کرتا ہوں وہ کمشیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں۔ ظلم سے انکار کرنے کا مطالبہ کرنا مداخلت نہیں۔ میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیں۔ تمام انصاف پسند بھارتیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ نریندر مودی کی فسطائیت کے ساتھ ساتھ حکومت کے اصولوں کو ماننے سے انکار کریں۔ کیونکہ مزاحمت کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔ علاوہ ازیں فواد چودھری نے ڈنمارک کی پارلیمان کا دورہ کیا۔ منتخب رکن سکندر صدیق نے ان کا استقبال کیا۔ فواد چودھری نے سکندر صدیق اور دیگر شرکاء کو مسئلہ کشمیر سے متلعق بتایا۔ فواد چودھری نے کہا کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔ ڈنمارک کے رکن اسمبلی نے ڈنمارک کے ایوان میں تحریک لانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ متعلقہ حکام سے عالمی ادارہ برائے انسانی حقوق کا خصوصی کمشن بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
بھارتی فوج میں شامل پنجابی کشمیر میں مظالم اور ناانصافی کا حصہ نہ بنیں: فواد چودھری
Aug 14, 2019