اسلام آباد میں رکنے کے اشارے پر مشتبہ افراد کی پولیس پر فائرنگ‘ 2 اہلکار زخمی

اسلام آباد (اے پی پی) رکنے کے اشارہ پر مشتبہ افراد کی اسلام آباد پولیس پر فائرنگ‘دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پیر کو سیکٹر جی ایٹ میں داخل ہونے والے دو موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کی اور وہ روپوش ہوگئے۔اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس نے جب دو نوجوان موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر وہ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے روپوش ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...