پریانکا نے کشمیر تنازعہ پر کشیدگی کو اکسایا، یونیسیف امن کی سفیر کا اعزاز واپس لے: ارمینہ خان کا مطالبہ

Aug 14, 2019

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ہینوینا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں پاکستانی اداکارہ نے پریانکا چوپڑا سے متعلق مطالبہ کیا۔ ارمینا خان نے کہا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہو جائیں کہ انہیں اپنے غیر جانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔ انہوں نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے۔ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازعہ پر کشیدگی کو اکسایا۔ پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں