ماسکو (اے پی پی)روسی دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد نے ایک مظاہرے میں شامل ہو کر مطالبہ کیا ہے شہری اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حزب مخالف امیدواروں کو حصہ لینے دیا جائے۔ایک شہری گروپ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو شہر کی ایک بڑی سڑک پر تقریباً 50 ہزار افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ ایک ماہ قبل اختتام ہفتہ پر ایسے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ تعداد ۔مظاہرین کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے غیرمنصفانہ طور پر حزب مخالف کے تقریباً 60 امیدواروں کو انتخاب لڑنے نہیں دیا۔