پنسلوانیا (اے پی پی) امریکا کے پینسلواینیا صوبے میں ایک ’ڈے کیئرسینٹر‘ میں آگ لگنے سے اتوار کو کم ازکم5 بچوں کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ شمالی پینسلوینیا کے جھیل شہر ایری میں اتوار کی صبح ہوا۔ایری کے فائربریگیڈ محکمے کے سربراہ گائی سینٹون نے بتایا کہ آگ ایری میں واقع 3 منزلہ عمارت میں لگی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ بچوں کی عمر 8 مہینے سے لے کر 7 سال تک تھی۔ڈے کیئر سینٹر کے مالک کو علاج کے لئے ایک نزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔