ٹبہ سلطان پور: رات کو قربانی کرنے کی کوشش بھینسا قصاب اور مالکان کو ٹکریں مار کر غائب

ٹبہ سلطان پور (خبر نگار) ٹبہ سلطان پور میں قربانی کا بپھرا بھینسا قصاب اور مالکان کو ٹکریں مار کر غائب ہو گیا۔ دو روز گزرنے کے باوجود بھینسے کا پتہ نہ چل سکا۔ قصاب اور مالک شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 6ٹبہ سلطا ن پورکا رہائشی شاہد بشیر کمبوہ نے گذشتہ شب رات اڑھائی بجے کے قریب اپنے بھینسے کو قربان کرنا چاہا تو اس دوران وہ بپھر گیا اور آپے سے باہر ہو گیا۔ اس نے مالک اور قصاب کو ٹکریں مار مار کر زخمی کر دیا اور گھر سے دوڑ نکلا۔ بھینسا گم ہونے کے بعد رات بھر اور دن آس پاس کے علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروانے کے باوجود گم شدہ بھینسے کا پتہ نہ چل سکا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...