لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی کو کھلاڑیوں کی بڑی نرسری فراہم کرنے والی ڈار ہاکی اکیڈمی 15 روزہ دورہ پر یورپ روانہ ہو گئی۔ ڈار ہاکی اکیڈمی اپنے دورہ میں نیدر لینڈ اور بیلجیئم میں مختلف ہاکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلنے کے علاوہ ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن دانش کلیم ڈار ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اولمپئن توقیر ڈار اکیڈمی کے سرپرست اعلٰی ہیں جن کی کوششوں سے ڈار ہاکی اکیڈمی ہر سال یورپ کا دورہ کرتی ہے۔