لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر نشتر سپورٹس کمپلیکس میں واقع قذافی سٹیڈیم اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو سبز اور سفید برقی قمقموں کے ساتھ سجا دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم کو عید الاضحی سے ایک روز قبل ہی یوم آزادی کے رنگ میں ڈھال دیا گیا تھا جبکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو بھی یوم آزادی کے سلسلہ میں سبز اور سفید روشنیوں کے برقی قمقموں کے ساتھ سجایا گیا۔ ملک کے 72 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان پرچم کشائی کرینگے اس موقع پر پی سی بی حکام سمیت کرکٹرز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے آفیشلز اور عملہ شریک ہوگا۔