بھارت کے تسلط جمانے کی پالیسی سے خطے میں امن کو شدید خطرہ لاحق ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے تسلط کی پالیسی سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو مقدس تہوار منانے سے روکا گیا جو سیکولر بھارت کا مودی کے ہاتھوں قتل کے مترادف ہے۔ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اپنے انتہاپسندانہ رویے پر نظرثانی کرے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقدس تہوار منانے سے روکا گیا جو سیکولر بھارت کا مودی کے ہاتھوں قتل کے مترادف ہے۔کشمیریوں‘ پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن