گلگت جشن آزادی کی تقریب, لوگوں پرحفاظتی دیوار گرنے سے 5 افرادشہید

گلگت کے علاقے جٹیال میں رات جشن آزادی کی تقریب کے دوران لوگوں پرحفاظتی دیوار گرنے کے واقعے میں پانچ افرادشہید اوراٹھارہ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوطبی امداد کے لئے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیاگیا۔ادھرناردرن ایریازکمان کے کمانڈرمیجرجنرل احسن محمودخان ،گلگت بلتستان کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان اوردیگرعہدیداروں نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور بچائو اور امدادکی کارروائیوں کاجائزہ لیا۔سول اور فوجی قیادت نے شہداء کے سوگوارخاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی۔

ای پیپر دی نیشن