وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مودی کے اقدامات سے تمام معاہدے ختم ہوگئے، اب ایل او سی سیز فائرلائن بن گئی ہے. اگر کشمیر کا جھنڈا گرا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا امید ہے اجلاس کے دوررس نتائج نکلیں گے.ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا سفر 72 نہیں 500 سال پر محیط ہے۔1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانیں قربان کرچکے، 1832 میں گلاب سنگھ نے کشمیر میں قتل عام کیا، 40 ہزار کشمیریوں کو پاکستان میں پناہ لینی پڑی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری قوم وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کچل دیں گے۔
راجہ حیدر فاروق کا کہنا تھا کشمیریوں نے بہت پہلے فیصلہ کیا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے۔ بھارتی مظالم سے ہزاروں کشمیری معذور ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے بچے اور بچیوں کو اندھا کیا گیا، نوجوانوں کو بے لباس کر کے پریڈ کرائی جاتی ہے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے 2 طرفہ معاہدے ختم ہوگئے، ہٹلر اور بی جے پی کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے، بی جے پی اور ہٹلر کے اقدامات میں کوئی فرق نہیں، کشمیریوں کو خوراک، ادویات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔