لاہور( خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف پنجا ب نے مسجد وزیرخان میں گانے کی عکسبندی کے معاملے کے بعد صوبہ بھر کی435وقف مساجد اور 544وقف مزارات پر فلم اور ڈرامہ کی عکسبندی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری ہو گا،اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔کسی مسجد یا مزار پر سین فلمبند کیا گیا تو متعلقہ منیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹرذمہ دار ہوں گے۔اگر محکمہ اوقاف کے زیر تحویل مسجد یا مزار پر کوئی دستاویزی فلم بنانا مقصود ہو گی تو اس کا سکرپٹ شعبہ مذہبی امور کو جمع کروایا جائے گااس کے بعد شعبہ مذہبی امور کی رائے اور بعد ازاں منظوری کی صورت میں منیجر اوقاف زونل ایڈمنسٹریٹر کی نگرانی میں دستاویزی فلم بنائی جا سکے گی۔