اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں بڑی حد تک کمی ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 34 ہے جس میں سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 149 لقمہ اجل بنے ہیں۔ 13 اگست تک ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 564 اور اموات میں 13 کا اضافہ ہوا جبکہ 867 مریض شفایاب بھی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 360 نئے کیسز اور 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی کیسز ایک لاکھ 25 ہزار 289 ہوگئے۔ مجموعی اموات 2 ہزار 307 تک پہنچ گئیں۔ پنجاب میں مزید 150 افراد متاثر جبکہ 2 افراد کی موت ہوئی۔ کیسز کی مجموعی تعداد 94 ہزار 865 ہوگئی۔اموات 2 ہزار 179 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں مزید 74 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 21 تک پہنچ گئی، ایک متاثرہ شہری جاں بحق ہوا اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 236 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں 69 کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 32 ہزار 317 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں مزید 18 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 12 ہزار 62 ہوگئی۔24 گھنٹوں کے دوران کورونا سیکوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 138 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں27 افراد متاثر جبکہ ایک کا انتقال بھی ہوا۔ مجموعی کیسز 15 ہزار 323، اموات کی مجموعی تعداد 173 تک پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان میں کرونا وبا کے 20 مریض سامنے آئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 402 ہوگئی۔ آزاد کشمیرمیں کیسز کی تعداد میں مزید 7 کا اضافہ۔ کیسز کی تعداد 2 ہزار 164 تک جاپہنچی۔کرونا وائرس سے مزید 867 افراد شفاپاگئے۔ صحتیاب ہونے کے بعد اب تک شفا پانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 60 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 92 فیصد ہے۔
کرونا: مزید 14 اموات‘ 656 نئے کیس‘ 867 شفایاب
Aug 14, 2020