لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الر شید کی زیر صدارت گڈگورننس کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوا۔ صوبائی وز یر یاسر ہمایوں، ارکان پنجاب اسمبلی عائشہ نوا ز چوہدری، عاصم محمود اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لائ اینڈ آرڈر کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پولیس آرڈر2002 ء کومکمل طور پر نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔ میاں محمود الرشید نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران پر نٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں عوام کی بہتری کیلئے کیے گئے حکومت پنجاب کے فلاحی اقدامات کو مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کیلئے تفصیلی غور و خو ض کیا گیا اور ارکان نے اس ضمن میں اپنی سفارشات مر تب کیں جن کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے مزید بتایا کہ ریونیو اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے سب کمیٹیوں کی رپورٹ گڈ گورننس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔