توشہ خانہ ریفرنس: زرداری کا ویڈیو لنک سے حاضری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

Aug 14, 2020

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں ویڈیولنک کے زریعہ حاضری لگوانے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔ میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے اس لئے عدالتی حکم کے تحت 17اگست کو عدالت پیش نہیں ہو سکتا، ویڈیو لنک کے زریعہ حاضری لگائی جائے ۔ آصف زرداری کی جانب سے سینیٹر فاروق حمید نائیک نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے اور مئوقف اختیار کیا ہے کہ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور عمر زیادہ ہونے کے باعث کورونا کا بھی خدشہ ہے ، ڈاکٹرز نے اسلام آباد یا کسی بھی جگہ سفرسے منع کررکھا ہے ، جان کے خطرے کے ہیش نظر عدالتی احکامات کے تحت 17اگست کو عدالت پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ویڈیو لنک کے زریعہ حاضری لگائی جائے۔

مزیدخبریں