ایمسٹرڈیم (اے پی پی) ڈچ حکام نے کہا ہے کہ روزانہ سینکڑوںکلو کوکین تیارکرنے کی صلاحیت رکھنے والی لیبارٹری پکڑی گئی اور اس سلسلے میں 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ڈچ نشریاتی ادارے کے مطابق ہالینڈ کی پولیس نے ایک بیان میںکہا ہے کہ انہوں نے کوکین تیار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی لیبارٹری کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہ لیبارٹری گھڑ سواری سکھانے والے ایک سابق سکول میں قائم تھی جو ایمسٹرڈیم سے 120 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ہزاروں لِٹر کیمیکل اور 100 کلوگرام منشیات بھی قبضے میں لی ہے۔ بیان کے مطابق پکڑی جانے والی لیبارٹری روزانہ 150 سے 200 کلوگرام تک کوکین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی جس کی بازار میں قیمت 45 لاکھ ڈالر کے برابر بنتی ہے۔
ہالینڈ، منشیات تیار کرنے والی سب سے بڑی لیبارٹری پکڑی گئی،17 گرفتار
Aug 14, 2020