لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت12روپے کمی سے161روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت طویل وقفے کے بعد 8روپے کمی سے124روپے فی درجن کی سطح پر آ گئی۔برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طو رپر 19روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔