خضدار ‘30منٹ میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے

خضدار (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں 30منٹ کے دوران دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا، زلزلے کی پہلی بار شدت5 اعشاریہ4اوردوسری بار4اعشاریہ 9ریکارڈکی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات کے 3 بجکر40 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 58کلومیٹر دور شمال مغری علاقہ تھا۔دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 4بجکر9منٹ پر محسوس کئے گئے،جس کی شدت 4 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین گہرائی40 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار کے شمال مغربی علاقے میں 68کلومیٹر دور تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...