کوئٹہ(بیورو رپورٹ)تربت، نوشکی اور مستونگ بازار میں بم دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے۔ آپسر میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے حیات ولد مرزا نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ مستونگ بازار میں کریکر بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تربت،نوشکی اورمستونگ بازار میںبم دھماکے،ایک شخص جاں بحق،5زخمی
Aug 14, 2020