اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ رائس ملز کا سٹوریج بن گرنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس پر واقع رائس مل کا سٹوریج بن اچانک زمین بوس ہوگیا اور ملبے تلے دب کر دو مزدور 30سالہ اعظم ریاض رسول پور ضلع بہاولنگر اور 31سالہ عبدالرحمن چک نمبر 24/2Lاوکاڑہ جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔ مزدوروں کی نعشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔