پاکستان کا 74ویں یوم آزادی دنیابھر سے مبارکباد کے پیغامات 

Aug 14, 2020

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان کے چوھترویں (74) یوم آزادی کے موقع  پر دنیا بھر کے ملکوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک باد کے پیغامات دئیے ہیں۔ اپنے پیغامات میں دنیا کے مختلف ملکوں کے سفیروں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔ پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الشافی نے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ میں قطر کے عوام حکومت اور اپنی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام کو مبارک باد کا پیغام دیتا ہوں۔ پاکستان اور قطر کے تعلقات کی بنیاد ٹھوس ہے جو مشترکہ اقدار ‘ باہمی احترام پر استوار ہے۔ پاکستان اور قطر کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی میں مضبوط تر ہوتے رہے ہیں۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر ماتسود اکانو نوری نے بھی یوم آزادی پاکستان پر پاکستانی حکومت اور قوم کے نام ایک پیغام تہنیت ارسال کیا ہے۔ جاپان کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں جاپان کے عوام اور حکومت کی جانب سے یوم آزادی کے مبارک موقع پر پاکستانی قوم کو گرم جوشی سے مبارک باد دیتا ہوں۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کی طرف سے علاقے میں امن واستحکام کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی امن کے فروغ کے لیے قابل تعریف کردار ادا کررہا ہے ۔ جاپان کے سفیر نے پاکستان اور جاپان کے تعلقات کی تاریخ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کو نصف صدی سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفرے شاہ نے بھی پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی قوم اور حکومت کی چوھترویں(74) یوم آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

مزیدخبریں