لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے جب تک پسے ہوئے طبقات کو ان کے آئینی حقوق نہیں مل جاتے تشکیل پاکستان کا مقصد ادھورا رہے گا، کامیاب زندگی کیلئے نوجوان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد اور نظم کے سنہری اصولوں پر عمل کر یں، ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، اور یکجہتی کی طاقت سے پاکستان کو 21 ویں صدی کا خوشحال اور باوقار ملک بنایا جا سکتا ہے، نوجوان یوم آزادی کے مقدس دن کے موقع پر عہد کریں کہ وہ وقت کی قدر کریں گے۔