اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 820 ملین بچوں کو سکول میں ہاتھ دھونے کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ، جس سے انھیں کورونا وائرس اور دیگر منتقل ہونے والی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔یہ بات عالمی ادارہ کے دو ذیلی اداروںورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ (یونیسف)کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ، ٹیڈروس اذانوم گھبریئسس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکولوں سمیت تمام تربیتی اداروں میں انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے پانی ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت خدمات تک رسائی ضروری ہے۔ جبکہ جاری کووڈ۔19 عالمی وبائی مرض کے دوران سکولوں کی بحالی اور دوبارہ چلانے کے لئے یہ رسائی دینا حکومتی حکمت عملیوں کا ایک خاص مرکز ہونا چاہئے ۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ، کووڈ 19 نے تعلیم میں اب تک کی سب سے بڑی رکاوٹ پیدا کی ہے اور اس وائرس (کورونا) کے باعث 190 سے زیادہ ممالک میں تقریبا ایک ارب 60 کروڑ طلبا متاثر ہوئے ہیں ۔اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ گذشتہ سال ، عالمی سطح پر 43 فیصد سکولوں میں صابن اور پانی سے بنیادی ہاتھ دھونے تک رسائی کا فقدان تھاجبکہ اب اس وبا کے دوران اسکولوں میں صابن اور پانی سے بنیادی ہاتھ دھونے تک رسائی سکول محفوظ طریقے سے چلانے کے قابل ہونے کی ایک اہم شرط ہے۔دنیا بھر میں تقریبا 818 ملین بچوں میں سے جن کے لئے سکولوںمیں ہاتھ دھونے کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ان میںسے ایک تہائی سے زیادہ صحارا افریقہ میں ہیں۔